وہ کہتی تھی اگر تم نے
کبھی سگریٹ جلایا تو
بس اتنا یاد رکھنا تم
وہ سگریٹ نہیں ہوگا
تم میرا دل جلاؤ گے
اگر تم دل جلاؤ گے
میں تم کو بھول جاؤنگی
مگر
نہ سگریٹ جلایا ہے
نہ ہی دل جلایا ہے
اُن کی چاہت میں ہم نے
اپنا آپ گنوایا ہے
اب ماہ و سال بیتے ہیں
وہ ہم کو بھول بیٹھے ہیں
کوئی اُن سے یہ پوچھے فرؔخ
اب سگریٹ کی اجازت ہے؟
یا یونہی منتظر بیٹھوں