کب تلک
Poet: Sahel By: Muhammad Asif, Riyadh KSAزندگی لے گی یوں امتحان کب تلک
مرتے رہیں گے یوں ارمان کب تلک
قطرہ قطرہ بہ رہے ہیں غم آنسوؤں میں
برستے رہیں گے یونہی مہربان کب تلک
زندگی اب تواک پہیلی سی بن گئی ہے
پڑھتے رہیں گے یہ داستان کب تلک
ہنسنے لگے ہیں ہوا کی جھونکے ہم پر
ٹوٹتے رہے گے یونہی سائبان کب تلک
لمحہ لمحہ ما ند پڑ گئیں ہیں محبتیں اب تو
بڑھتے رہیں گے فاصلے درمیان کب تلک
More Sad Poetry






