یاد ہیں سبکو سارے جہاں کے دکھ
میرا دکھ کیوں یاد نہیں
سب کے سب! جنت جنت! کہتے پھرتے ہو
یہ میرا کشمیر ہے! کوئی ہندوستان نہیں
بتائو تو سہی! کتنے ہیں نین گنوائے ! تم نے دیکھ کر مجھے
لبریز ہے میرا پیمانہ! زخموں سے! جو کبھی چپھتا نہیں
کیوں ہیں سب کے ہاتھ بندھے
ہم یکجا کھڑے مسلمان ہیں ! کسی کی جاگیر نہیں
ہے حق ہمارا! ہم لے کر رہیں گے
یہ میرا کشمیر ہے ! کوئی ہندوستان نہیں
سن لو! اے دنیا کے رکھوالو! تمکو خبر نہیں
ہے پاکستان تیار کھڑا! کوئی بزدل ملک نہیں
بہتے جھرنے جب لہو بنیں! باراں بھی جب لہو برسے
نگر نگر! گلی گلی! جب گونجے سدا آزادی کی! پھر ڈرنا نہیں
بزرگوں کی تعبیر ہے! ہاں یہ میرا کشمیر ہے
لٹتا رہاجوصدیوں سے! یہ میری جاگیر ہے! پھر بھی ابھی ہارا نہیں
اب ہوگی! جب یلغار ام مسلمہ کی! تو اینٹ بجا دیں گے
بانٹ کے ٹکڑوں میں ! ہندوستان کا نام مٹا دیں گے
رکھ کے بھرم! فرمان قائد کا
کشمیر ہے شہہ رگ پاکستان کی! ہندوستان کی نہیں
پاکستان زندہ باد