Happy Valentine Day
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwalaمحبت کرنے والوں کو
صولی چڑھنے والوں کو
Happy Valentine Day
ہم سے تو سہہ نہیں ہوتا
ذرا بھی یہ دردِ عشق
یہ درد جڑنے والوں کو
Happy Valentine Day
رونے والوں کو مبارک
تڑپنے والوں کو مبارک
آہیں بھرنے والوں کو
Happy Valentine Day
زندگی سے دوریاں
نزیکیاں موت سے
یار پے مرنے والوں کو
Happy Valentine Day
محبوب کی شوخیاں
محبوب کی نزاکتیں
ہجر سے ڈرنے والوں کو
Happy Valentine Day
یار کی بس فکر ہے
بے فکر دو جہان سے
فکریں کرنے والوں کو
Happy Valentine Day
ناراضگی وہ اُداسیاں
وہ چشمِ نم ، فکرِ صنم
غم سے لڑنے والوں کو
Happy Valentine Day
نہال یقین دلانے کے لئے
نہال پیار دکھانے کے لئے
آتش سے گزرنے والوں کو
Happy Valentine Day
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






