✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Mohammed Iqbal Ishrat Warsi
Search
Add Poetry
Poetries by Mohammed Iqbal Ishrat Warsi
اِنگلش قافیہ اُردو رَدِیف
رُونی صورت نہ بنا غَم سے بھرے پُوز نہ دے
کُچھ تُو کامیڈی دِکھا نَقل بھرے شُوز نہ دے
کوئی مُوبائیل دِلا دے یا کوئی اچھی گھڑی
مجھ کُو بیکار نِکموں کی طرح رُوز نہ دے
عشرتِ وارثی یہ دَرد بھرے انجکشن
رُوکد ے بھائی اِنہیں اُور مجھے ڈُوز نہ دے
۔۔
In English .Pose. Dose. Rose. shows
دِکھاوا ۔ پُھول۔خُوراک ۔اَنداز ۔۔۔ بمعنیٰ اُردو
ishrat iqbal warsi
Copy
اُسکی الفت کا مزاہ سب سے الگ سب سے جُدا
اُسکی الفت کا مزاہ سب سے الگ سب سے جُدا
جیسے سُورج کی تپش روکتی ہے کُوئی رِدا
جیسے ساقی نے پَلائی کِسی تشنہ کو شراب
جیسے ٹل جائے کسی عاصی کے سر پہ سے عذاب
ishrat iqbal warsi
Copy
دَریا و نَخل مانگ بحر و بَر بھی مانگ لے
اِک جام کی کیا بات ہے ساگر بھی مانگ لے
نہ مانگ بَس مکان اپنا گھر بھی مانگ لے
یہ کہکشاں یہ قُوس و قزح برگ وبار بھی
دَریا و نَخل مانگ بحر و بَر بھی مانگ لے
دَامن اگرچہ تنگ ہے تیرا وارثی عشرت
پرواز ہی نہ مانگ بَال وُ پَر بھی مانگ لے
ishrat iqbal warsi
Copy
اُن سے کہنا تُمہاری آمد سے
اُن سے کہنا تُمہاری آمد سے
کِھل کے کَلیاں گُلاب مِہکے ہیں
اُن سے کہنا تُمہارے جَلوٗوں سے
ٹِمٹماتے ستارے چَمکے ہیں
اُن سے کِہنا کہ مسکراتے رہیں
جَاں بلب زِندگی کو پَلٹے ہیں
عِشرتِ وارثی بُہت خُوش ہُو
پِھر سے کیا میکدے کُو لوٹے ہیں
ishrat iqbal warsi
Copy
آج تُم اپنے نصِیبوں کو جَگا کر سُونا
اِسمِ احمد کو ہُونٹوں پہ سجا کر سُونا
یادِ طیبہ کو نِگاہوں میں بَسا کر سُونا
کیا خَبر خَاب میں آجائیں بُجھانے کیلئے
تِشنگی اور بھی تُم اپنی بَڑھا کر سُونا
عاصِیوں پر وہ مِہربان صدا رِہتے ہیں
اپنے جُرموں پہ نِگاہُوں کو جَما کر سُونا
عشرتِ وارثی تُم پہ بھی کرم ہُوگا ضرور
آج تُم اپنے نصِیبوں کو جَگا کر سُونا
ishrta iqbal warsi
Copy
تیری جفاؤں کے اِلزام میرے سَر ہُونگے
لوگ کِہتے ہیں اِیک روز دربدر ہُونگے
تیری جفاؤں کے اِلزام میرے سَر ہُونگے
مُجھے قَبول ہے یہ تُہمتیں یہ سَنگباری
جُو تیرے نام سے جُڑ جائیں سَنگ گوہر ہُونگے
اگر پَلٹنے کی خَواہِش ہُو کبھی دِل میں تیرے
تَمام گھر کے دَریچے ہی مُنتظر ہُونگے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
صدیوں کی رازدار ہیں تیری آنکھیں
عجب مُعمُّوں سے پیکار ہیں تیری آنکھیں
جِیسے صدیوں کی رازدار ہیں تیری آنکھیں
کوئی کِسطرح نِگاہُوں کو اُٹھا کر دیکھے
دِل پہ خنجر کی کاری دھار ہیں تیری آنکھیں
جب سے دیکھا ہے اِنہیں نیند نہیں آتی مُجھے
رُوبرو میرے ، میرے یار ہیں تیری آنکھیں
بِن تیری دِید گَر مرجاتے تُو غالب کہتے
عشرت وارثی بیکار ہیں تیری آنکھیں
ishrat iqbal warsi
Copy
گِرتی ہوئی دیوار گِرا کیوں نہیں دیتے
ظُلمت کا ہر نِشان مِٹا کیوں نہیں دیتے
خُوابیدہ ہر جواں کو اُٹھا کیوں نہیں دیتے
مُسلم نہ شَقی ہے نہ جنوں اُسکا مقدر
ہر ہاتھ میں پھر قلم تھما کیوں نہیں دیتے
زردار نے رُخ مُوڑ کے نادار بہائے
بند تُوڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دیتے
غَم ہو یا مُصیبت ہو مومن نہیں ڈرتا
قُرآن کا فرمان سُنا کیوں نہیں دیتے
باطل اگر ہے مُوج تو ہم کوہ کی صورت
پُر عزم چَٹاں پانیوں کو رستہ نہیں دیتے
سُونے کا نہیں وقت یہ وارثی عشرت
گِرتی ہوئی دیوار گِرا کیوں نہیں دیتے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
دیئے کا ٹِمٹمانا موت کی آہٹ ہی سہی
لگی ہے آگ جو من میں بُجھاؤں کیسے
یہ پیاس زیست کا ارماں ہے مِٹاؤں کیسے
ہزاروں خواہشیں پالی ہیں ایک مُدت میں
میں حسرتوں سے اب آنکھیں چُراؤں کیسے
دیئے کا ٹِمٹمانا موت کی آہٹ ہی سہی
میں کاسئہ بھیک کا ہاتھوں میں اُٹھاؤں کیسے
عشرت وارثی آسیب کی مانند یادیں
دِل کے ویرانے میں پنہاں ہیں بُھلاؤں کیسے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
نکیرو مجھکو پہچانو میری زنجیر کو دِیکھو
میں دیوانہ ہُوں دیوانہ جنابِ غوثِ اعظم کا
میں مَستانہ ہُوں مَستانہ جنابِ غُوثِ اعظم کا
مجھے ساقی وہ مے لا دے جو اُنکے در پہ بٹتی ہے
میرا دِل بھی ہُو میخانہ جَنابِ غُوثِ اعظم کا
پرندہ بَن کے اُڑجاؤں اگر پرواز کے پَر ہُوں
سخی در دیکھوں روزانہ جَنابِ غُوثِ اعظم کا
نکیرو مجھکو پہچانو میری زنجیر کو دِیکھو
نہ چھیڑو میں ہُوں مستانہ جَنابِ غُوثِ اعظم کا
جو کھاتا ہے کسی کا وہ اُسی کے گیت گاتا ہے
میرا کھانا میرا گانا جَنابِ غُوثِ اعظم کا
وَہاں زاہد تڑپتے ہیں یَہاں اِنکے غُلاموں کو
مِلا لا تَخف پروانہ جَنابِ غُوثِ اعظم کا
جِسے چاہیں غَنی کردیں جِسے چاہیں وَلی کردیں
نَبی قاسِم سے ہے پانا جَنابِ غُوثِ اعظم کا
اے عشرت وارثی دیواہ کو چَل اب دور نہ رَہیو
کہ ہوگا جَلد بُلوانا جَنابِ غُوثِ اعظم کا
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
مرحبا کی مَچاتے ہیں جب دُھوم ہَم
آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم ۔ واللیل والضُحٰی ویلکم ویلکم
ہو زمیں و زماں کے مختار تُم
رب کی تخلیق میں ایک شاہکار تم
رب کے محبوب تم رب کے دِلدار تم
ہم گنہگاروں کے اک خریدار تم
عاصیوں کی صدا ویلکم ویلکم۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
کل بھی روتا تھا ابلیس اور آج بھی
اُس کے یاروں کا سینے میں گُھٹتا ہے دَم
بارھویں کی مَحافِل سجاتے ہُوئے
مرحَبا کی مَچاتے ہیں جب دُھوم ہم
نعرہ َٔمرحبا ویلکم ویلکم۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
پُہنچے بُراق پہ جب کہ شاہِ زَمَن
حُور و غُلماں یہ بُولے مَنا کہ جَشَن
آگئے وہ جو باعِثِ تَخلیق ہیں
اپنے غیروں سبھی پہ جو شفیق ہیں
قُدسیوں نے کہا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
رَبّ کے پیغامِ لولاک میں ہے پِنہاں
اُس کے مِحبوب کی عَظمتُوں کے نِشاں
یہ چَمکتے سِتارے زَمیں کہکشاں
فَلک شَمسُ و قَمر اور یہ سارا زماں
آپ ہی پہ فِدا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
آپ ہی کے لئے ہے بَندھا یہ سَماں
آپ ہی کی ہے کوثر حَسِیں گُلسِتاں
مُجھکو بُلوَا لو اب تو یہاں سے وہاں
صَدقہ حَسنین کا تُم کو شاہِ زماں
ہُو قُبول اِستدعا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
عشرتِ وارثی پہ نِگاہِ کرم
کب سے بیکار بیٹھا ہے شاہِ اُمم
پھر دِکھا دو اِسے اپنا سوھنا حَرم
لکھ رہا ہے ثنا اِسکا رکھنا بھرم
ہوگئی اِبتدأ ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم
Mohammed Iqbal Ishrat Warsi
Copy
شام ہونے نہ دو سورج سے دوستی کرلو
کچھ ایسا کام کرو زیست کو امر کرلو
کسی کو دِل میں بساؤ یا اپنا گھر کرلو
شام ہونے نہ دو سورج سے دوستی کرلو
اشک بہنے دو مگر رُخ اِدھر اُدھر کرلو
ہنسی اُڑاؤ کسی کی نہ دِل دُکھاؤ کسی کا
ستارے توڑ لو چاہے قمر پہ گھر کرلو
ہزاروں راہ میں بکھرے ہیں وارثی عشرت
گُلوں کو چھوڑ دو دامن کو خار سے بھرلو
Mohammed Iqbal Ishrat Warsi
Copy
پھر جنازہ دُھوم سے نِکلا ہے کچھ ارمانوں کا
جِس کو پالا تھا بڑے نازوں سے اُسکے باپ نے
خُوب بدلہ دے گئی وہ اُس کے سب اِحسانوں کا
ماں کی ممتا بھائیوں کی چھاؤں کو وہ بُھول کر
ہوگئی آزاد دے کر بار کتنے طَعنوں کا
کل نِکل کر پھر اک بچی اپنے گھر سے چَل پڑی
پھر جنازہ دُھوم سے نِکلا ہے کچھ ارمانوں کا
کون عشرت وارثی ماں باپ کو رُسوا کرے
یہ طریقہ لگتا ہے اغیار کا شیطانوں کا
Mohammad Iqbal Ishrat Warsi
Copy
منالو اپنے رب کو مومِنوں رمضان آیا ہے
منالو اپنے رب کو مومِنوں رمضان آیا ہے
برات مغفرت کا دیکھو یہ سامان لایا ہے
سماں ہے نور کا موسم بہاراں ساتھ لایا ہے
گناہوں سے بچانے نیکیوں کا جام لایا ہے
ہے لیلتہ القدر اس میں ہزار ماہ سے بِہتر
“ غلامانِ نبی “ کے واسطے انعام لایا ہے
تھا رمضاں کا سماں کیسا سحر افطار تھی کیسی
یہ اُس سے پوچھئے جس نے مدینے میں بِتایا ہے
الٰہی وارثی عشرت کے بےشک ہیں جُرَم بیحد
عفو کر واسطے محبوب کے جو کہ بے سایا ہے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
اپنی پہچان دکھانے کا اک طریقہ ہے
اپنی پہچان دکھانے کا اک طریقہ ہے
نہ صفتِ قلندر ہے نہ “ وضعء “ مومن
ظاہر میں تو غازی ہے لا باطنء مومن
درویش کی کُٹیا سے منہ پھیرے کھڑا ہے
جو شاہ کے دربار کا سگ بَن کے کھڑا ہے
اپنی پہچان دکھانے کا اک طریقہ ہے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
کبھی اِسکا در کبھی اُسکا در
نہ میں خاص ہوں نہ ہی عام ہوں
نہ بادہ نو نہ ناصِحٰہ کا کلام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
نہ نجیب نہ ہی غریب ہوں
نہ سلیم نہ ہی کلیم ہوں
نہ ہی رند ہوں نہ پارسہ
نہ ہی کوئی تشنہ کام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
کبھی میکدہ کبھی آستاں
کبھی بےقرار کبھی شادماں
نہ ہی وحشتوں کا اسیر ہوں
نہ ہی زندگی کا غلام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
کبھی بے یقیں کبھی دیدہ ور
کبھی اِسکا در کبھی اُسکا در
کبھی نِکہتوں کا پیام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
کبھی ہنس د ئیے کبھی رُو د ئیے
کبھی چُپ رہے دیکھا کئے
کبھی سحر ہوں تو کبھی شام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
کبھی جگنوؤں کی لپک جھپک
کبھی آہو جیسے سُبک سُبک
کبھی کہکشاؤں کی چمک دَمک
کبھی سُرمئی سی کوئی شام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
کبھی شاعری کبھی فلسفہ
کبھی جلوتوں میں واعظ نُماء
کبھی خلوتوں میں بہک گیا
سا خیال نا تمام ہوں
کہیں درمیاں میں ہوں کھڑا ہوا
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
گھر کے کچے سے آنگن میں پہلے جب بارش
گھر کے کچے سے آنگن میں پہلے جب بارش ہوتی تھی
چاروں سُو سوندھی خوشبو گھر میں پھیل سی جاتی تھی
پیٹ تو اب بھی بھر جاتا ہے پر اماں جب پکاتی تھیں
نان کے ہر ہر پارے سے اِک مِہک الگ سی آتی تھی
اَب گھر کا آنگن پُختہ ہے اور جُدا ہمارا رَستہ ہے
وہ اُلفت ہم بِچھڑ گئی جو مَکاں کو گھر بَناتی تھی
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
یہ درد انعام ہے خاص بہت
یہ دَرد اِنعام ہے خاص بہت
ہر عام کو یہ مِلتا بھی نہیں
نہ رونے دے نہ ہنسنے دے
اِسے ہر اِک سہہ سکتا بھی نہیں
یہ آتش دِل میں بَھڑکائے
پِھر جگر کو جا کہ سلگائے
چہرے پہ زردی پھیلائے
پر ظاہر میں تپتا بھی نہیں
یہ گوہر ہے نایاب بُہت
اِسے رول نہ دینا پا کہ تُم
جب لب پہ شکایت آجائے
تو دِل مین یہ بَستا بھی نہیں
یہ رب سے مِلانے والا ہے
مَنزل “ دِکھلانے “ والا ہے
پر وارثی عشرت کیا جانے
ٹہراؤ نہیں - سُنتا بھی نہیں
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
ہر “ مُصاحِب “ یہاں ہاتھ دھو رہا ہے
دہقان پریشاں ہیں “ مزدور “ رو رہا ہے
ہر ایک آنسوؤں سے دامن بھگو رہا ہے
جسے - رہنما بنایا نشتر چبھو رہا ہے
کیا بنے گا قافلہ کا کہ امیر سو رہا ہے
نہ ہے شِیر - نہ ہی شِیریں نہ ہے آب نہ روانی
نہ بدن ڈھکا ہوا ہے نہ ہی دانہ جو رہا ہے
یہ نالے یہ صدائیں پہنچیں گی عرش اک دن
اُسے بھی وہی ملے گا وہ جو آج بُو رہا ہے
وہ سمجھ رہے ہیں گنگا کی طرح مِرے وطن کو
تبھی آکہ ہر “ مُصاحِب “ یہاں ہاتھ دھو رھا ہے
یہاں دھونس دھاندلی ہے یہاں قُرب پروری ہے
جسے عشق ہو خودی سے وہ لہو لہو رہا ہے
یہاں کون سُن رہا تجھے وارثیِ عشرت
ہے سقیم حال تیرا کیوں جذب کھو رہا ہے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
کسی کی یاد ہے وابستہ اِنہی زخموں سے
بنے نہ کوئی مسیحا نہ کوئی رکھے مرہم
کسی کی یاد ہے وابستہ اِنہی زخموں سے
ہَوا بھی تجھ سے مخالف ہے وارثی عشرت
بچے گا کیسے آشیاں بنا ہے تِنکوں سے
Ishrat Iqbal Warsi
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets