Long Time, No See

Poet: Ahmad Hammad By: uzma ahmad, Lahore

کتنے دن ہو گئے میسج نہیں آیا تیرا
تجھ کو معلوم نہیں کیسے گزرتے ہیں یہ دن
لمحہ لمحہ کسی بھٹی میں پگھلتا ہوا دل

روز آنکھوں سے طھلک جاتا ہے دن ڈھلتے ہی۔۔۔۔۔۔
رات بےخواب پرندے کی طرح کٹتی ہے
وہ پرندہ جِسے پردیس میں جگنو کا سہار نہ ملے

کتنی ویران ہیں آنکھیں میرے موبائل کی
تیرے میسج کی جھلک دیکھ کے کِھل اٹھیں گی
ورنہ یوں ہے، کہ یہ دنیا تو سمندر سی ہے
اور میں اس میں بھٹکتا ہوا تنکا کوئی

Rate it:
Views: 681
19 Apr, 2013