✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Muhammad Anwer
Search
Add Poetry
Poetries by Muhammad Anwer
اللہ کا ڈر
تم کو چاہا اس کی رضا کے لئے
اسی سے ڈر کر تقوای کیا کرتا ہوں
تم تو مل ہی جاؤ گی پھر جنت میں
یہ ہی سوچ کر انو احتیاط کرتا ہوں
Muhammad Anwer Annu
Copy
بے بی ارفع شہید کے لئے
صدیوں میں پیدا ہوکر دنوں میں مرجھا گئی وہ
انو کے ساتھ پورے دیس کو رلاگئی وہ
تاریک ماحول کی روشن پری تھی جو
برسوں میں پیدا ہونے والی نایاب موتی تھی وہ
Muhammad Anwer
Copy
گمان
رات اور دن کا ملنا تو حقیقت خدا ٹہرا
پر تم سے ملکر بھی ایسا ہی گمان ہوتا ہے
Muhammad Anwer
Copy
ماہ نور
وہ پھر سے مجھے اچھی لگنے لگی
پرائی تھی جو مجھے اپنی لگنے لگی
دل نہیں دماغ کے ہاتھوں مجبور ہوں
انو کو پھر وہ ماہ نور لگنے لگی
Muhammad Anwer
Copy
پیار ہو ہی جاتا
کچھ دن اور وہ رابطے میں رہتی
میٹھی میٹھی اور وہ باتیں کرتی
گلاب چہرے کو وہ جو کھلا کھلا رکھتی
پیار ہو ہی جاتا ہاں پیار ہو ہی جاتا
اس باتیں یادیں تو نہ بن پاتی
نیندیں میری ہوا تو نہ ہوجاتی
سپنوں مین ایسے ٹو نہ آٹی
ارے کسی اور کی مسز تو نہ کہلاتی
کچھ دن اور رابطے میں رہتی
کسی اور کی تو نہ کہلاتی
نصیب میرے بھی جاگ جاتے
وہ جب میری مسز بن جاتی
Muhammad Anwer
Copy
فراز کی یاد
تو ہم میں نہیں مگر ہر زبان پے تو ہے
سب کرتے ہیں ذکر سوچتا ہے یہ انو
تو نہ ہوتا تو یہ کیا کرتے فراز
کیسے شکوے کرتے کیسا دل جلاتے
Muhammad Anwer
Copy
اللہ
تو ہی سب کچھ کرنے والا ہے اللہ
جو مانگا تو نے مجھ کو دیا ہے اللہ
میرے پاس وہ الفاظ بھی تو نہیں اللہ
تیرے شکر میں کیسے ادا کروں اللہ
مجھے معاف بھی کرتا رہنا اللہ
تو ہی تو ہے بڑا معاف کرنے والا اللہ
میرا ہی نہیں تو ہی تو ہے سب کا مالک ہے اللہ
سب کی بھی کردے سب حاجتیں پوری اللہ
سیدھی راہ پر چلاتے رہنا ہم کو ہمیشہ اللہ
ہر قدم پر ہر برائی سے بچاتے رہنا ہم سب کو اللہ
تیرا نام زبان پر دل میں خوف رکھنا ہمیشہ اللہ
توبہ کو اور ہر دعا کو قبول کرتے رہنا اللہ
درخواست بھی یہ ہی اور دعا بھی ہے یہ ہی اللہ
غلطیوں کو معاف کرکے ہمیں نوازتے رہنا اللہ
Muhammad Anwer
Copy
یار کی خاموشی
سرد موسم میں اداسی اچھی نہیں لگتی
پیار میں یار کی خاموشی اچھی نہیں لگتی
Muhammad Anwer
Copy
وکی لیکس
وکی لیکس یہ کیا لیک کررہی ہے
عجیب طرح سے لوگوں کی پول کھول رہی ہے
ہمارے پاس بھی لیکیج ہوتیں ہیں بہت مگر
امریکہ سے کی گئیں ساری باہر کر رہی ہے
Muhammad Anwer
Copy
عجیب لوگ پیدا کردیئے ہیں زمانے نے
عجیب لوگ پیدا کردیئے ہیں زمانے نے
انسانوں کی پہچان ہی مٹادی ہے زمانے نے
ہر کوئی ڈھونڈ رہا ہے انسانوں کو لوگوں میں
کس مشکل میں ڈال دیا ہے ہم کو زمانے نے
غیروں کو چھوڑو اب ہم رحم کی پہچان بھی ہوگئی مشکل
بھائی کو بھائی سے ہی دور کردیا ہے زمانے نے
زر و زمیں کے سوا کچھ بھی تو نہیں سوجھ رہا
زن تو دور ہوئی انس کی حیثیت بھی ختم کر ڈالی زمانے نے
حقوق العباد سے عاری ہوگیا یہ معاشرہ انو
کیا سے کیا ہم کو بنادیا ہے زمانے نے
Muhammad Anwer
Copy
تیری چاہت کے بعد
یہ تیری سوچ کہ میں کسی اور کو سوچوں گا
تیری چاہت کے بعد مجھے اتنی فرصت ہی کہاں
Muhammad Anwer
Copy
یہ کبھی سوچا نہ تھا
عید بھی یوں ہی گزر جائے گی یہ کبھی سوچا نہ تھا
دید بھی نہ ہوگی تمہاری یہ تصور بھی تو نہ تھا
قربتیں بھی تم سے یوں ہی ہوگئیں تھیں انو
دوریاں یوں ہی ہوجائے گی یہ کبھی سوچا نہ تھا
Muhammad Anwer
Copy
دور ہوکر
تم دور ہوکر میرے قریب ہوگئیں کچھ اس طرح
جیسے چاند آسماں پر رہ کر آنکھوں میں بسا رہتا ہے
Muhammad Anwer
Copy
میں سوچتا ہوں آخر اتنی ضدی کیوں ہے وہ
میں سوچتا ہوں آخر اتنی ضدی کیوں ہے وہ
اک بار مل کر کبھی نہ ملنے کی قسم کھائی ہے وہ
یاد کرتی تو ہے مجھے بہت جانتا ہوں میں بھی
محفل میں نہ آنے کی بھی کیا قسم کھائی ہے وہ
اک غزل پڑھ کر خیال آیا مجھے اس کا پھر
بھولی ہے بہت ، بہتر ہے اگر واپس آجائے وہ
کچھ تو کشش ہوگی اس کے لفظوں میں بھی انو
بہت اچھا ہوگا اگر پھر سے لکھنا شروع کر دے وہ
Muhammad Anwer
Copy
چاند جس کو سمجھتا رہا
چاند تو چھپ جاتا ہے دن کے اجالوں میں
میرا چاند کہا گم ہوجاتا ہے چاندنی راتوں میں
زیست کی روشن راہ میں جو ساتھ نہ دے پائے
روشنی کیا دیگا وہ تاریک ساعتوں میں
پیار کو جو سمجھ نہ پائے زخم کھا کر بھی
کیا سمجھ پائے گا مجھ کو اپنی خوشحالی میں
ایفائے عہد تکمیل جو کر نہ پائے
کیسے بن پائے گا ساتھی زندگی میں
چاند جس کو سمجھتا رہا ہر دم جس کو انو
چھپنے والی شے تھی زمیں و آسمانوں میں
Muhammad Anwer
Copy
بہرا تھا وہ
میں نے کہا مجھے نوکری چاہیئے
بہرا تھا وہ کہا کیا چوکری چاہیئے
میں نے چیخ کر کہا ملازمت چاہیئے
بولا ملامت نہ کرو بولو کیا چاہیئے
میں نے کہا پریشان ہوں میں بہت
بولا پشیمان نہ ہو بولو کیا چاہیئے
میں نے کہا مذاق نہ کرو سر نوکری دو
ڈر کر بلا قزاق بھائی بتاؤنا کیا چاہیے
میں نے کہا معاف کردو مجھے بھائی
بولا ہاں صاف کردو ، ویسے کیا چاہیئے
Muhammad Anwer
Copy
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
محبت کا اظہار بھی نہیں، نفرت کرتے بھی نہیں
دوست کے لفظ سے تو الجھتے ہیں وہ
دشمنی سے تو توبہ کرتے ہیں وہ
انسانوں کی قدر کا دعویٰ بھی کرتے ہیں
محبت کیا ہوتی ہے یہ جانتے بھی نہیں
تجربہ تو نہیں ان کو کچھ محبت کا انو
دل توڑنا مگر اچھی طرح جانتے ہیں وہ
Muhammad Anwer
Copy
جھوٹ
ڈھٹائی کا عالم تو دیکھو انو اس کی
مسکرا کر صاف جھوٹ بول رہی ہے
Muhammad Anwer
Copy
اپنے واسطے
کہا بھی تیرے واسطے
سنا بھی تیرے واسطے
تجھے اس سے کیا غرض
تو تو جیتی ہے اپنے واسطے
Muhammad Anwer
Copy
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
دنیا سے ناراض ہوکر
یا پھر اللہ کی پیاری بن کر
ہم کو روتا چھوڑ کر
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
ہم تو چھوٹے تھے ماں
تیرے جگر گوشے تھے ماں
پھر ایسا کیا ہوا ماں
تو کیوں ہم کو چھوڑ گئی ماں
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
گر تو ہمارے درمیاں ہوتی ماں
ہم بھی خوش ہوتے ماں
دوستوں سے ذکر کرتے تیرا
تیری شفقت کا تیری محبت کا ماں
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
تیرے محبت بھرے خوف سے
تیرے ناراض ہونے کے ڈر سے
میں بھی دوستوں کی طرح
گھر لوٹ آتا ، تیرے ڈر سے
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
میرے بچے دادی امی کہہ کر
جب تجھ سے لپٹ جاتے
اپنی دادی امی کا پیار پاجاتے
دادی امی کہاں ہیں
کیسی تھیں یہ نہ پوچھتے نہ پوچھ پاتے
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی
Muhammad Anwer
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets