✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
SN Makhmoor
Search
Add Poetry
Poetries by SN Makhmoor
ملتی ہے نہیں واعظ
ملتی ہے نہیں واعظ سجدوں سے کبھی جنت
گر دل کو محمد سے ہوتی ہے نہیں الفت
قرآن ہدایت ہے لیکن یہ حقیقت ہے
پاتے ہیں وہی اس کو اپناتے ہیں جو سنت
Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور)
Copy
برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے
برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے
سنت کے سواء سب کو چاہا جو خدا ہم نے
ایمان کی کہتا ہوں ایمان مکمل کب؟؟
گرچاہا محمد کے بن تجھ کو خدا ہم نے
تیری ہی عطا بندے بندوں کو ترے دیتے
ظالم ہیں جو سمجھے ہیں رب ان کو کہا ہم نے
اس دور ِیزیدی میں مرتے ہیں مگر چلنا
کب راہ ِحسینی پر چاہا ہے بھلا ہم نے
اعمال کی کمزوری تقدیر کے کھاتے میں
الزام کبھی خود کو پل کو نہ دیا ہم نے
Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور)
Copy
رات مسافر اپنی بستی چھوڑ چلے
رات مسافر اپنی بستی چھوڑ چلے
بند وہ سارے پلکوں کے پھر توڑ چلے
آنکھ جہاں سے دل کا عالم کہتی رہی
اشک نگر میں رسواء کر کے چھوڑ چلے
عید کے دن بھی گھر میں جل تھل خوب ہوا
پیار محبت غم سے ایسا جوڑ چلے
رات فلک سے تارے ایسے ٹوٹ گئے
یاد نگر تک رستہ پھر سے موڑ چلے
خواب سحر میں آخر آ کر چیخ پڑا
چاند ستارے سارے تنہا چھوڑ چلے
Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور)
Copy
خون َ دل سے میں کتابت کر لوں
خون ِ دل سے میں کتابت کر لوں
شعر کہنے کی ریاضت کر لوں
زندگی میں ہے مسلسل مشکل
آپ کہتے ہیں محبت کر لوں
قد تکبر نہ گھٹا دے میرا
اپنا ہی ذکر ِ جہالت کر لوں
ہو گئی جھوٹ کی عادت ایسی
سوچتا ہوں میں سیاست کر لوں
محض عادت ہی سدا رہتی ہے
میں نمازوں کو عبادت کر لوں
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں
در ِ احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سوالی بن کر
مفلسی میں بھی امارت کر لوں
Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور)
Copy
اقبال بیاں پھر کیسے ہو دیکھا جو تماشا ہے اکثر
اقبال بیاں پھر کیسے ہو دیکھا جو تماشا ہے اکثر
قانون ِ بشر اس نگری میں قرآن سے بالا ہے اکثر
اس دیس کی مٹی کہتی ہے حاکم کو بتا دو جاکر یہ
ہر تاج کو مٹی میں ملتا محکوم نے دیکھا ہے اکثر
تاریک لبادوں سے ممکن انصاف کا ملنا ہو کیسے
منصف نے ضرورت میں اپنے ایمان کو بیچا ہے اکثر
حاکم کو برا کیوں کہتے ہو خود اپنے گریباں میں جھانکو
سلطان کی غلطی میں شامل جمہور کو پایا ہے اکثر
رہزن کو بنا کر رہبر پھر منزل کو بھٹکتے رہتے ہیں
یہ خوب تماشا لوگوں کا افلاک نے دیکھا ہے اکثر
Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور)
Copy
تجھے درس ِ وفا دیتا
تجھے درس ِ وفا دیتا
میں رنجش کو مٹا دیتا
مثالی سی زباں میٹھی
تجھے اردو سکھا دیتا
پریشاں تیرگی سے تھے
میں دل اپنا جلا دیتا
اگر ملنے کبھی آتے
تو پلکوں کو بچھا دیتا
مرا دل گر ترا ہوتا
جہاں جنت بنا دیتا
جو ہوتا تو مجھے حاصل
خزاں میں گل کھلا دیتا
محبت سے اگر کہتے
میں سر اپنا کٹا دیتا
SN Makhmoor
Copy
بکھرتی رات جب شبنم سے سجتی ہے
بکھرتی رات جب شبنم سے سجتی ہے
مری پلکوں سے اشکوں کو وہ چنتی ہے
چراغ ِ ہجر میں جلتا ہے دل میرا
ہوا جب موسم ِ سرما کی چلتی ہے
زماں میں منجمد دریا جو ہوتے ہیں
تو اشکوں میں روانی خوب ہوتی ہے
زماں سمجھے فلک سے اوس ہے اتری
زمیں گل کی مرے اشکوں سے سجتی ہے
ردائے کہر میں چھپتی سحر اکثر
ٹھٹھرتی رات کی آہوں کو سنتی ہے
دسمبر میں نہ جانے کیا ہوا ایسا
سلگتی جاں ، نظر بھیگی ہی ملتی ہے
SN Makhmoor
Copy
مرا دل یہ بھلا کس کا جہاں ہوتا
مرا دل یہ بھلا کس کا جہاں ہوتا
نہ ہوتا گر میں تو پھر تو کہاں ہوتا
عطا ہوتا نہیں عرفان ہستی کو
نہیں مجھ پرکبھی تو جو عیاں ہوتا
وہ جو شوق ِ بلندی کا جنوں رہتا
فلک کا شاہ ،شاہیں ہر جواں ہوتا
نہ ا سکی جستجو ہوتی کبھی مجھ کو
اگر جو سا تھ میرے وہ یہاں ہوتا
یوں دربدری میں کٹتی زندگی ساری
جو ہو کے مجھ میں تو مجھ سے نہاں ہوتا
اگر اقبال کو پڑھتا عقیدت سے
فلک سے آگے دھرتی کا جواں ہوتا
SN Makhmoor
Copy
مزدوری ہم کرتے ہیں
مزدوری ہم کرتے ہیں
بار ِ جیون ڈھوتے ہیں
بھاگیں روٹی کے پیچھے
جیون بھر یہ کرتے ہیں
مسجد دیکھی مسلک کی
ایسے مسلم ہوتے ہیں
مسجد مسجد دیکھا پر
بندے اب کب ملتے ہیں
دنیا جیسے ایماں ہو
ایسے اب ہم رہتے ہیں
ہم ہی ملزم ہیں اپنے
شکوہ رب سے کرتے ہیں
دل کی لگتی کہتا ہوں
سچ اب ہم کب کہتے ہیں
ہم بھی ظالم ہیں یارو
ظلمت میں چپ رہتے ہیں
سچ تو لگتا ہے کڑوا
اچھا اب ہم چلتے ہیں
SN Makhmoor
Copy
قطعہ - یہ ہی خواب ہی مرا حال ہو
یہ ہی خواب ہی مرا حال ہو مرے ہاتھ میں ترا ہاتھ ہو
مری زندگی یوں تمام ہو تری بات ہو ترا ساتھ ہو
وہی چاند ہو وہی چاندنی، وہی جھیل ہو وہی پیاس ہو
مری آنکھ سے تری آنکھ تک یہ ہی داستاں یہ ہی بات ہو
SN Makhmoor
Copy
کبھی ہم نوا کبھی اجنبی اسی حال میں رہی زندگی
کبھی ہم نوا کبھی اجنبی اسی حال میں رہی زندگی
کبھی مل گئی کبھی کھو گئی اسی حال میں رہی زندگی
یہ ہی کل مرا یہ ہی آج ہے کبھی میں جدا کبھی وہ جدا
کبھی میں خفا کبھی وہ لڑی اسی حال میں رہی زندگی
تری بندگی میں جیا مگر مری بندگی بھی کیا ہوئی ؟؟؟
تری ذات مجھ پہ نہاں رہی اسی حال میں رہی زندگی
کبھی تاج پر کبھی پا تلے رہی بےکلی میں گھڑی گھڑی
اسی حال میں رہی زندگی اسی حال میں رہی زندگی
وہ جو قوم تھی کبھی اک صدا یونہی ٹکڑیوں میں وہ بٹ گئی
کبھی یا خدا کبھی یا نبی اسی حال میں رہی زندگی
SN Makhmoor
Copy
مانا سخنور وہ بڑا مشہور ہے
مانا سخنور وہ بڑا مشہور ہے
مسلہ مگر یہ ہے ذرا مغرور ہے
ہوگی ہدایت اب زمانے کی کیا؟؟
عادت سے لکھنے والا جب مجبور ہے
خمر ِ صداقت ہم نے چھوڑی ہی نہیں
بد نام جتنا بھی کرو منظور ہے
لگتا ہے عالم خمر خانہ ہی ہمیں
منہ سے لگانے پر جہاں مجبور ہے
اپنی مٹا دے ذات وہ عاشق کہاں
اب کون ایسا پھر ہوا منصور ہے
پی کر جیا ہے خمر حاجت کی جہاں
دنیا مجھے ناحق کہے مخمور ہے
SN Makhmoor
Copy
اپنا کر دے میرا دل
اپنا کر دے میرا دل
مجھ کو گر دے میرا دل
لب پر اللہ اللہ ہو
خود سے بھر دے میرا دل
ہر شے پر تو قادر ہے
روشن کر دے میرا دل
ان ﷺ کا سایہ کیسے ہو؟
اس دیں پر دے میرا دل
جنت میری طالب ہو
ایسا کر دے میرا دل
میرا دل ہو تیرا گھر
یارب گر دے میرا دل
SN Makhmoor
Copy
گنہ کرنے کی خاطر میں جہاں میں ہر جگہ بھٹکا
گنہ کرنے کی خاطر میں جہاں میں ہر جگہ بھٹکا
زمانے سے چھپا لیکن جہاں پہنچا خدا ہوتا
مجھےلا دے مرا بچپن وہ مٹی کے کھلونے سب
چمکتے زر جواہر میں مرا دل اب نہیں لگتا
گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا
مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ہمدم
زمیں میرا بچھونا ہے ترا مخمل لگے کانٹا
گھٹن لگتی مجھے یاروں امیروں کے محلے میں
میں غربت کا رہا عادی امیروں میں نہیں رہتا
مری مشکل رضا تیری تری مرضی خوشی میری
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا
مری نسبت محمد ہیں مرا گھر بھی علی کا ہے
صداقت ہے سخن میرا کبھی سید نہیں ڈرتا
SN Makhmoor
Copy
قطعہ - محبت سے جو ملتا ہے
محبت سے جو ملتا ہے
اسے جگ یاد رکھتا ہے
سدا دل میں، دعاوں میں
بشر وہ یاد رہتا ہے
SN Makhmoor
Copy
وہ ملا مگر وہ ملا نہیں
وہ ملا مگر وہ ملا نہیں
مرا تھا مگر وہ ہوا نہیں
یہ عجب ہوا مرا ہمسفر
مرے ساتھ ساتھ چلا نہیں
جو ضرورتیں مجھے آ پڑیں
کوئی آشنا پھر دکھا نہیں
وہ شجر ہے کس کی دعا تلے
جو کہ آندھیوں میں گرا نہیں
وہ گمان تھا کہ یقین تھا
تھا وہ جو بھی دل سے گیا نہیں
میں محبتوں کا چراغ ہوں
کبھی آندھیوں سے بجھا نہیں
مری نسبتیں ہیں حسین سے
میں یزیدیوں سے ڈرا نہیں
SN Makhmoor
Copy
ہر جا ہو کر آیا دل
ہر جا ہو کر آیا دل
ہر سو تجھ کو پایا دل
تن میں بن میں من میں تُو
تجھ پر میر ا آیا دل
دنیا فانی ہے یارو
دنیا سے گبھرایا دل
بندہ عاجز عاصی ہے
نیکی نہ کر پایا دل
تجھ کو جب سے چاہا ہے
دل کو پھر نہ بھایا دل
غربت میں بھی شاہی ہے
جب سے تجھ پر آیا دل
تجھ سے جڑ کے دے دوں سب
ایسا اب ہوں دریا دل
دنیا مایا ہے مخمور
دنیا سے اُکتایا دل
SN Makhmoor
Copy
لطف ہے ستانے میں
لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں
رابطے ضروری ہیں
زندگی بنانے میں
چاند توڑلا ئیں ہم
آپ کو منانے میں
آپ ہیں بڑے اچھے
بے رخی دکھانے میں
موت تو ہوئی لازم
سچ کو اب سنانے میں
آپ کی ضرورت ہے
زندگی بیتانے میں
زندگی گزرتی ہے
زندگی بھلانے میں
جان بھی لٹا دیں گے
دین کو بچانے میں
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں
ٍ
خون ِ دل بہاتے ہیں
اک غزل بنانے میں
خود سے نہیں ملتے
یاد ِ جاں بھلانے میں
زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں
زندگی گزرجاوے
حال ِ دل سنانے میں
SN Makhmoor
Copy
تری رحمتیں بے شمار ہیں تری نعمتیں بے شمار ہیں
تری رحمتیں بے شمار ہیں تری نعمتیں بے شمار ہیں
مری لرزشوں پہ نوازشیں تری الفتیں بے شمار ہیں
یہ زمیں فلک یہ جہان کل تری دسترس میں ہے ہر گھڑی
تری عظمتیں بے شمار ہیں تری قدرتیں بے شمار ہیں
مجھے کیا پتہ مری حاجتیں مری حاجتوں کی خبر تجھے
تو ہی پالتا ہے جہان کو تری بخششیں بے شمار ہیں
وہ جو ہے نہاں مری آنکھ سےترے روبرو وہ ہے کل عیاں
تو کبیر ہے تو بصیر ہے تری عظمتیں بے شمار ہیں
جو گزر گیا، جو ہے آئے گا وہ تمام تو ہی ہےجانتا
تو علیم ہے تو خبیر ہے تری قدرتیں بے شمار ہیں
تری عظمتوں کا شمارکیا تو ہی خالق ِ دو جہان ہے
تو جلیل ہے تو حمید ہے تری مدحتیں بے شمار ہیں
تو ہی خاک کو کرے زندگی ، تو ہی زندگی کو فنا کرے
تری دسترس میں ہے کیا نہیں تری طاقتیں بے شمار ہیں
نہ سمجھ سکےیہ جہان کچھ نہ خیال میں کبھی آ سکیں
یہ جو قسمتوں کے ہیں فیصلے تری حکمتیں بےشمار ہیں
جو کروں سدا میں بیاں مگرنہ ہی ابتدا ذرا ہو سکے
بھلا کس زباں سے بیاں ہوئیں تری رحمتیں بے شمار ہیں
ترے نام سے ہے سکون ِ دل ترے نام سے ہی شاد ہوں
میں نوازشوں سے نہال ہوں تر ی نعمتیں بے شمار ہیں
نہ بیان میں کبھی آسکیں ترے مصطفےﷺ کی حقیقتیں
تری ان ﷺسے جو ہیں محبتیں تری چاہتیں بے شمار ہیں
SN Makhmoor
Copy
ضرورت کب کتابوں کی
ضرورت کب کتابوں کی
حکومت ہے گنواروں کی
ہوا نے کی حفاظت خود
یہاں جلتے چراغوں کی
خبر کے دام لگتے ہیں
صحافت ہے لفافوں کی
ہنر تو سر پٹختا ہے
یہاں عزت حوالوں کی
گوارہ ہو امیروں سے
اجازت ہے سوالوں کی؟
امیدوں کو سجا رکھو
ضرورت ہے اجالوں کی
تشکر میں فدا گل ہیں
وفا ایسی ہے خاروں کی
ضیا کو بھی ضرورت ہے
یہاں روشن اجالوں کی
س ن مخمور
امر تنہائی
SN Makhmoor
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets