آ رزو جب سے آپ کی کر لی
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknowآرزو جب سے آپ کی کر لی
غم گساروں سے دشمنی کر لی
جو بھی ہو تا ہے د یکھا جائے گا
اب پہل ہم نے پیار کی کر لی
اس نے پلو سے ڈھک لیا چہرہ
چاند نے ضبط چا ند نی کر لی
ترک آر ا ئش جمال کیا
اختیا ر اس نے سا د گی کر لی
یاد جب بھی خد ا کی آئ ہے
سر جھکا یا ہے بند گی کر لی
لڑ گئے کیا اصول کی خاطر
سخت مشکل میں زند گی کر لی
اے حسن ۔ کر تصو ر جا نا ں
دل ہی دل ان سے عاشقی کر لی
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






