آج پھر خود کو یاد کرنا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreآج پھر خود کو یاد کرنا ہے
دل کا ویرانہ آباد کرنا ہے
چند لمحوں کی فراغت پاکر
خود کو مصروف یاد کرنا ہے
اپنے پر تولنے سے پہلے مجھے
دل کا پنچھی آزاد کرنا ہے
خود فراموش ہو کہ بھی اے دوست
بارہا تجھ کو یاد کرنا ہے
بھول کر آج زمانے کے غم
غم دل تجھ کو یاد کرنا ہے
دل ناشاد شاد کرنا ہے
آج پھر خود کو یاد کرنا ہے
More General Poetry






