Add Poetry

آج پھر درد کی ندا جاگ اٹھی ھے

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

آج پھر درد کی ندا جاگ اٹھی ھے
تڑپتے جی کی تمنا جاگ اٹھی ھے
تیرگئی شب میں روشنی بکھر گئی ھے
شائد ستاروںکی ضیا جاگ اٹھی ھے
زنداں کی دہلیز پہ یہ شورش کیوں ھے
لگتا ھے مقتل کی فضا جاگ اٹھی ھے
ارگرد انالحق کی آوازیں گونج رھی ھیں
خوابیدہ جزبوں کی جلا جاگ اٹھی ھے
امیر شہر کا تخت خطرے میں ھے
جب سے خلق خدا جاگ اٹھی ھے
جاگیردار غیض و غضب کی زد میںھے
محروموں کی حس شکوا جاگ اٹھی ھے
حسن پھولوں میں بےچینی دکھائی دیتی ھے
شاید پتوں میں بغاوت کی ھوا جاگ اٹھی ھے

Rate it:
Views: 432
30 Mar, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets