آج پھر وطن پر قیامت ٹوٹی
Poet: ارشد ارشی By: محمد ارشد قریشی, Karachiآج پھر قیامت کو وطن پر ٹوٹتے دیکھا
آج پھر ماؤں کو آہ و بکا کرتے دیکھا
آج پھر بہنوں کو ننگے سر روتے دیکھا
آج پھر معصوم بچوں کو زیر کفن دیکھا
آج پھر حاکموں کی بے حسی کو دیکھا
آج پھر انسانیت کو تمانچے کھاتے دیکھا
آج پھر حاکموں کو لاشوں کی قیمت لگاتے دیکھا
آج پھر مرنے والوں کے پیاروں کو مارتے دیکھا ..
More General Poetry






