آج کیوں نہیں گزر رہا ہے وقت میرا

Poet: UA By: UA, Lahore

آج کیوں نہیں گزر رہا ہے وقت میرا
جیسے گرمی کی دوپہر میں وقت ٹھہرا

نیند بھی مسلسل آ رہی ہے
جیسے کہ جاگنے پہ ہو پہرہ

کام بھی کتنے سارے کرلئے ہیں
بریت نے ہے پھر بھی آن گھیرا

کوئی آواز ہی سنائی دے
رنگ خاموشی کا ہوا گہرا

عظمٰی پھر دل اداس ہونے لگا
نام کیا اس نے لیا ہے تیرا۔۔۔!

Rate it:
Views: 411
25 Jan, 2012