Add Poetry

آخر کب تک

Poet: Ali Rasikh By: Farzana Basit, Sialkot

کتنی امیدوں سے بنایا تھا ہم نے آشیاں
کیا بیت رہی ہے اس پہ کیسے کروں بیاں

کس نام پہ وطن لیا تھا کیا کام یہاں پہ ہوتا ہے
خلوت میں بھی جو ممنوع تھا کبھی سرعام یہاں پہ ہوتا ہے

عزت کی قیمت گر گئی ایمان بھی آخر بکنے لگے
چیزوں کی تجارت سنتے تھے انسان بھی آخر بکنے لگے

گھر سے باہر نکلتے ہوئے لوگ اب تو ڈرنے لگے
جیسے کیڑوں کو کچل دے کوئی یوں انسان مرنے لگے

مرنے والوں کے لواحقین لاشوں پہ آ کے روتے ہیں
جلوس بھی نکلتے ہیں پھر ہنگامے بھی ہوتے ہیں

چیخ چیخ کے آخر کار لوگ تھک جاتے ہیں
رفتہ رفتہ اپنے اپنے کاموں میں لگ جاتے ہیں

یہاں آگے بڑھنے کو کوئی قدم سے قدم ملائے کیسے
جب رہبر ہی رہزن بن جائیں تو منزل تک کوئی جائے کیسے

درد کے مارے لوگوں کے دلوں میں یہ خیال آتا ہے
لب تو ساکن ہیں مگر آنکھوں میں سوال آتا ہے

یہ زندگی بے سر و ساماں کب تک آخر کب تک
یہ دشمن انساں کا انساں کب تک آخر کب تک

Rate it:
Views: 619
21 Jul, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets