میرے ساتھی
میری یہ روح میرے جسم سے پرواز کر جائے
تو لوٹ آنا
میری بے خواب راتوں کے عزابوں پر
سسکتے شہر میں تم بھی
زرا سی دیر کو رکنا
میرے نور ہونٹوں کی دعاؤں پر
تم اپنیسرد پیشانی کا پتھر رکھ کے رو دینا
بس اتنی بات کہہ دینا
تمہیں مجھ سے محبت ہے