جب میرے تن میں آخری سانس بھی نہ رہے
میرے ہونٹ چپ ہو جائیں گے
میری سماعتیں ختم ہو جائیں گی
میری بینائی کھو جائے گی
تو یاد رکھنا
اُس آخری سانس میں بھی تمہیں محسوس کرتی رہوں گی
میرے لب اس سمے بھی تمہیں پکاریں گے
میں اُس لمحے بھی تمہیں سننا چاہوں گی
اور میری آنکھوں میں
آخری عکس بھی تمہارا ہی ابھرے گا