آرام بھی ضروری ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreآرام بھی ضروری ہے
جیسے کام ضروری ہے
سچ ہے یہ حقیقت ہے
آرام کی بھی ضرورت ہے
کام کر کے بگڑ جانا
تھکے تھکے سے نظر آنا
یہ تو نری کمزوری ہے
آرام بھی ضروری ہے
کام کرو تو کام کرو بس
بالکل نہ آرام کرو بس
یوں تو زندگی ادھوری ہے
آرام بھی ضروری ہے
کام کرو ہاں کام کور
صبح کرو کبھی شام کرو
پر وقفہ بھی ضروری ہے
آرام بھی ضروری ہے
صبح کرو اور شام بھی کرو
کام کرو اور کام ہی کرو
یہ کام ہے یا مزدوری ہے
آرام بھی ضروری ہے
دن نکلا تو کام کیا
بس کام میں دن تمام کیا
یہ اپنے آپ سے دوری ہے
آرام، بھی ضروری ہے
صبح کرو یا شام میں کرو
آرام مگر کچھ کام میں کرو
سمجھو تو یہ ضروری ہے
آرام بھی ضروری ہے
جب جو دیکھا وہ کام کیا
صبح کیا کبھی شام کیا
ایسی بھی کیا مجبوری ہے
آرام بھی ضروری ہے
جیسے کام ضروری ہے
آرام بھگی ضروری ہے
More General Poetry






