آرزو بلاتی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

کہاں ہو تم کہ تمہیں آرزو بلاتی ہے
درون دل سے یہ آواز مجھے آتی ہے
تمام عمر جسے چاہا وہ خیال تم ہو
میری نگاہ کا حسن اور جمال تم ہو
میری نظر ہر اک منظر میں تمہیں پاتی ہے
کہاں ہو تم کہ تمہیں آرزو بلاتی ہے
میرا وجود اور میری ذات تم سے ہے
میری حیات میری کائنات تم سے ہے
تمہیں نہ دیکھوں چلتی سانس ٹوٹ جاتی ہے
کہاں ہو تم کہ تمہیں آرزو بلاتی ہے
 

Rate it:
Views: 354
07 Jun, 2009