آس کا دیپک بجھ نہ جائے
Poet: Ahmad Faheem Meo By: Ahmad Faheem Meo, LAHORE CANTTآس کا دیپک بجھ نہ جائے
یارو سوچو کوئی اُپائے
سفر میں راہی بنا سرائے
کیسے اپنی رات بتائے
رات اندھیری سرد ہوائیں
جلتا ہے دل نیند نہ آئے
کالی رات کی آمد ہے کیا
قد سے لمبے ہوگئے سائے
تھک کے بیٹھ نہ جانا یارو
ٹوٹ کے پربت راہ میں آئے
دل کی ہر اک بات وہ جانے
کون ہماری چغلی کھائے
من اندر اک جنگل بیلا
دل خواہش کے پیڑ اُگائے
فہیم محبت نام ہے جس کا
پت جھڑ میں بھی پھول کھلائے
More General Poetry







