Add Poetry

آس کے دئیے جلاؤ جاناں

Poet: UA By: UA, Lahore

کانٹوں سے گھبرا کے جاناں
پسپا نہ ہو جاؤ جاناں

امیدوں کے جام اٹھاؤ
آس کے دِئے جلاؤ جاناں

خوابوں سے گھبرا کے جاناں
نیند سے بھاگے جاتے ہو

جاگت رہتے ہو راتوں میں
آنکھوں کو جگاتے ہو

بند آنکھوں میں خواب بساؤ
خوابوں سے نیندیں سجاؤ

دکھ سکھ جیون کے ساتھی ہیں
پھر ان سے گھبراتے کیوں ہو

دکھ آنے سے پہلے جاناں
اپنا دل دکھاتے کیوں ہو

خوشیاں کھو جانے کے ڈر سے
دل کا درد بڑھاتے کیوں ہو

غم کو بھول جاؤ جاناں
اور خوشیاں مناؤ جاناں

کانٹوں سے گھبرا کے جاناں
پسپا نہ ہو جاؤ جاناں

امیدوں کے جام اٹھاؤ
آس کے دِئے جلاؤ جاناں

Rate it:
Views: 565
23 Oct, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets