Add Poetry

آنسو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

تیری یاد میں جو نکل آئے آنسو
پھر کسی طرح تھمنے نہ پائے آنسو

کل شام ایک محفل کو لے ڈوبے
جب دل کھول کر بہائے آنسو

یہ رکنے کا نام نہ لیتے تھے
کھانے کے ساتھ بھی کھائے آنسو

اپنی آنکھوں سے بہتے اچھے نہیں لگتے
ہمارے دل کو لباتے ہیں پرائے آنسو

مجھے وہ بڑے انمول لگنے لگے
جو اس کی پلکوں سے چرائے آنسو

وہ جب ہم سے روٹھ کر چل دیا
پھر رات بھر ہم نے بہائے آنسو

Rate it:
Views: 595
03 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets