آنسو
Poet: By: A.R Quresi, Lahoreمیری آنکھوں سے بہتے آنسوؤں نے
مسکراتے ہوئے کہا مجھ سے
تیرے ہرغم میں اور ہر اک خوشی میں
ہم تیرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے
جس گھڑی تجھ کو بہت خوشیاں ملیں گی
خوشی سے پھولے نا سمائے گا
نا دھرے جائیں گے پاؤں زمیں پہ
ہواؤں میں تو پھر اڑتا پھرے گا
ہونگے شامل تیری خوشی میں سبھی
ہر کوئی ناز کرے گا تجھ پہ
اور بھر آئے گا جب دل تیرا
اپنی آنکھوں میں ہمیں پائے گا
ہم تیرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے
تیرے ہر غم میں اور ہر اک خوشی میں
ہم تیرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے
اور جب درد میں کڑاہے گا
کوئی جب دل تیرا دکھائے گا
ہوگی نفرت تجھے زمانے سے
زندگی سے تو دور بھاگے گا
اور بےبس تو جب ہو جائے گا
ہر کوئی تجھ سے منہ موڑ لے گا
نا دے گا ساتھ جب تیرا کوئی
ساتھ اس دم تو ہمیں پائے گا
ہم تیرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے
تیرے ہر غم میں اور ہر اک خوشی میں
ہم تیرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے
More General Poetry







