آنکھوں میں حیرانی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھوں میں حیرانی ہے
یہ کیسی پریشانی ہے

تم بھی حیران ہوتے ہو
اس بات پہ حیرانی ہے

یہ جو وجود لاریب ہے
زمانی ہے کہ مکانی ہے

اس راز کے نہ پانے پر
تمہیں کیوں پشیمانی ہے

جو کسی کے کام نہ آ سکے
یہ بھی کوئی جوانی ہے

کبھی تو مکمل ہوگی
یہ جو ادھوری کہانی ہے

ابھی کہیں نہ جاؤ
ایک بات اور بتانی ہے

جب تک سانس تب تک آس
گرچہ دنیا فانی ہے

عظمٰی غم نہ کر کہ ابھی
باقی یہ زندگانی ہے

Rate it:
Views: 341
07 Oct, 2010