آنکھیں اچھی لگتی ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreگہری یاد میں ڈوبی آنکھیں اچھی لگتی ہیں
انتظار میں تھکتی آنکھیں اچھی لگتی ہیں
کھلی رہتی ہوں جنہں دیکھنے کو ہر لمحہ
انہی کے روبرو جھکی آنکھیں اچھی لگتی ہیں
مخمور ہیں دیدار سے بوجھل ہیں انتظار سے
یہ سوئی سوئی جاگی آنکھیں اچھی لگتی ہیں
مضطرب اور مضمحل ہر وقت محو انتظار
دروازے پہ ٹکی آنکھیں اچھی لگتی ہیں
اپنی آس کی پیاس میں ہر آہٹ پر چونکتی
رکی رکی سی ٹھہری آنکھیں اچھی لگتی ہیں
More General Poetry







