Add Poetry

آنکھیں سوئی سوئی ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھیں سوئی سوئی ہیں
یہ آنکھیں روئی روئی ہیں

ایسی بھی کیا بات ہوئی
کہ آنکھیں روئی روئی ہیں

جاگتے سپنے دیکھنے والی
آنکھیں سوئی سوئی ہیں

نہ پوچھو کیا بات ہوئی
کیوں آنکھیں روئی روئی ہیں

نہ پوچھو یہ راز سکھی
کیوں آنکھیں سوئی سوئی ہیں

جاگتے سپنے ٹوٹ گئے تو
تھک ہار کے آنکھیں سوئی ہیں

دل کا درد نہ دیکھ سکیں
پھر آج یہ آنکھیں روئی ہیں

آنکھیں سوئی سوئی ہیں
یہ آنکھیں روئی روئی ہیں

Rate it:
Views: 1255
25 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets