آنکھیں کھلی رہی میری مرنے کے بعد بھی
Poet: Sobiya Anmol By: Sobiya Anmol, Lahoreآنکھیں کھلی رہی میری مرنے کے بعد بھی
 سکوں نہ آیا کچھ کرنے کے بعد بھی
 
 وہ دیکھتا دیکھ کر مجھے چلا گیا
 اور میں جُھکی رہوں اکڑنے کے بعد بھی
 
 گھائل پہلے سے بھی کہیں اور ہو گئی
 اُجڑی رہی میں آخر سنورنے کے بعد بھی
 
 اندھیرے ساتھی جنم جنم کے ہو گئے
 چھائے رہے دن کے نکلنے کے بعد بھی
 
 روزِمحشر بنا وہ روز مجھ پہ
 بچھڑ نہ پائی اُس سے بچھڑنے کے بعد بھی
More Sad Poetry






