کڑی دھوپ میں جب
سارا عالم جلتا تھا
میرے آنگن کا پیڑ
مجھ پر سایہ کرتا تھا
اس پر آگ برستی تھی
اور میں محفوظ ہوتا تھا
اس کی ٹھنڈی چھاؤں میں
لمبی تان کے سوتا تھا
وہ کل تھا جو اب بیت گیا
اس کل کا قرض چکانا ہے
مجھے بھی اب گھر کے آنگن میں
سائے کی طرح لہرانا ہے
آنگن کا پیڑ بن جانا ہے
آنگن کا پیڑ بن جانا ہے