آواز اٹھا شور مچا

Poet: UA By: UA, Lahore

بڑا ہی منہ زور ہے
عجیب سا یہ شور ہے

مگر یہ شور کیوں مچا
یہ بات قابل غور ہے

سنا ہے جس میں شور ہے
دروں سے ظرف کور ہے

یہ شور جو منہ زور ہے
نہ سمجھو مغز کور ہے

تقاضہ ہے یہ وقت کا
کہ شور کا ہی دور ہے

حق کے حصول کا یہاں
اب تو یہ ہی طور ہے

آواز اٹھا شور مچا
شور کا ہی دور ہے

Rate it:
Views: 929
04 Jan, 2012