آپ اپنی مثال کرتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

آپ اپنی مثال کرتے ہیں
بات وہ بےمثال کرتے ہیں

بے وفا ہم نہیں مگر جاناں
بے وفائی کمال کرتے ہیں

ہم عروجِ جنون کی خاطر
خود کو رو بہ زوال کرتے ہیں

عشق جن پہ سوار ہو جائے
وہ کہاں قیل و قال کرتے ہیں

بیشتر خردمند بھی عظمٰی
بیخودی میں دھمال کرتے ہیں

Rate it:
Views: 422
20 Jul, 2014