آپ سے کچھ کہنا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreجلدی چلے آؤ آپ سے کچھ کہنا ہے
اب دیر نہ لگاؤ آپ سے کچھ کہنا ہے
دو گھڑی کو رک جاؤ دو پہر ٹھہر جاؤ
دیکھ لو نہیں جاؤ آپ سے کچھ کہنا ہے
تم سے کہہ نہ پاؤں میں بھول ہی نہ جاؤں میں
کہنے دو مجھے ابھی آپ سے کچھ کہنا ہے
کل کی کیا خبر کوئی کل کی بات کل ہو گی
آج اسی وقت مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے
دور تک سویرا ہے روشنی کا پہرہ کا
شام ہونے سے پہلے آپ سے کچھ کہنا ہے
وقت کا بھروسہ نہیں ہاتھ میں ہے وقت ابھی
سن لو میری بات ابھی آپ سے کچھ کہنا ہے
عظمٰی آج کہہ بھی دو ہم سے جو بھی کہنا ہے
بس یہ کہتے رہتے ہو آپ سے کچھ کہنا ہے
More Sad Poetry







