آپ نے بلایا نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

آپ نے بلایا نہیں
اور کوئی آیا نہیں

چار دیواری کے تلے
آج کوئی سایا نہیں

کس پہ کیا الزام دھریں
جب کوئی پرایا نہیں

ہم اسے تلاش کریں
ہم نے جو گنوایا نہیں

آپ کی طرح کوئی
میرے دل کو بھایا نہیں

جز وفا شعاری کے
اب کوئی سرمایہ نہیں

عظمٰی ہمیں زندگی سے
وہ ملا جو پایا نہیں

Rate it:
Views: 471
15 Sep, 2010