میرے درد کی تم دوا تو بنو
میں خاموش ہوں لیکن میری صدا تو بنو
بہت دکھ دیے ہیں اس دنیا نے مجھے
اب تم میرے مجازی خدا تو بنو
کہاں سے آئی تھی اور کہاں گھم ہو گئی
میری بہکی مسکراہٹ کی سزا تو بنو
کتنی آسانی سے اقرار وفا کر دیا
سنو ! اب میری دعاوں کی جزا تو بنو