Add Poetry

اب تو چلا د و باد صباء ، باد سموم سے گھبر ا گئے ہیں ہم

Poet: Humera Sajid By: Humera Sajid, Lahore

اب تو چلا د و باد صباء ، باد سموم سے گھبر ا گئے ہیں ہم
دے د و اب تو دنیا میں عزت ، نا کا میو ں سے گھبرا گئے ہم
ہمیں بھی کامیابیاں ، مسرت ، سکون کی دولت دے دے
بے سکون زندگی ہے ، ہماری ، سیدھی راہ سے جو بھٹک گئے ہم
تیرے محبوب کی اُمت ، ذلیل و خوار ہو رہی ہے دنیا میں
بدل دے اب تو مسلمان کی قسمت ،بڑی ذلت اُٹھا چکے ہیں ہم
میرا کہا نہ مانو ، معاف کر دوں گا میں تمھارا یہ گنا ہ
میرے محبوب کی بات ، نہ مانو تم ، یہ برداشت نہیں کر سکتے ہیں ہم
بہت کہہ چکا ، بہت سمجھا چکا ، اب آجاؤ میرے محبو ب کے راستے پر
لیکن نہ مانو ایک بھی ہماری بات تم اور چاہتے یہ ہو ، دنیا کا تاج تمھارے سر پر سجا دیں ہم
کچھ پانے کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے ، غفلت کی میٹھی نیند سے بیدار ہونا پڑتا ہے
سکھ آرام چھو ڑ کر کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے ورنہ عمر بھر غلام بن کر رہنا پڑتا ہے
نہ بدلی اگر تم نے اپنی ڈگر ، تو ساری عمر رکھیں گے ، دوسری قوموں کا غلام تمھیں ہم

Rate it:
Views: 282
22 Apr, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets