Add Poetry

اب میں رویا نہیں کروں گا

Poet: Ali Rasikh By: رابعہ منیر, Sialkot

گو کہ تیری جدائی میں
ہر شب بےچینی سے گزرے گی

دل کے اندھیر خانوں میں
وحشتوں کا رقص ہوگا

گو کہ تجھ بن راتوں کو
میں اب سویا نہیں کروں گا

پھر بھی جان
اب میں رویا نہیں کروں گا

شب ہجر
تیری یادوں کے سہارے گزار لوں گا

آنکھوں میں آئے اشکوں کو
دل میں اتار لوں گا

اپنے چہرے کو جدائی کے آنسوؤں سے
بھگویا نہیں کروں گا

ہاں جان
اب میں رویا نہیں کروں گا

Rate it:
Views: 6374
11 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets