اب کی بار سوچا ہے
Poet: Saleem Nasir By: Saleem Nasir, Lahoreاب کی بار سوچا ہے
کہ میں جاگتی آنکھوں سے
کوئی نہ خواب دیکھوں گا
کہ ایسے خواب دیکھنے سے
دل مجبور ہوتا ہے
آنکھیں بے نور ہوتی ہیں
اپنے سارے خوابوں کو
اپنے سارے جذبوں کو
زندگی کے رنگوں کو
دل کی سب امنگوں کو
پسِ منظر میں رکھ کر
زندگی کی راہوں میں
دور تک جانے کا
اب کی بار سوچا ہے
More General Poetry







