Add Poetry

اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
تیری چاہت میں اپنا آپ بھلا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
کہ تیری خوشیوں کے لئے
اپنی خوشیوں کو آگ لگا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
کہ تیری بقا کیلئے مرنا پڑے
تو میں اپنی ہستی مٹا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
تو روٹھے تو میں تجھے منالوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
راہَ وفا میں انا کی دیوار گرا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
تیری آنکھوں سے اشک چرا کے
تیرے لبوں پہ مسکان سجا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
تیری راہوں سے کانٹے چن کر
تیرا آنگن کلیوں سے مہکا دوں
اتنا تو میں کر ہی سکتی ہوں
تیری چاہت میں اپنا آپ بھلا دوں

Rate it:
Views: 363
28 Oct, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets