اتنی حسین بارش میں

Poet: T By: T-Malik, Lahore

اتنی حسین بارش میں
آج پہلی بار ایسا ہوا
کہ لب اک نام لینا بھول گئے
تصور اک منظر بنا نہ پایا
گمان یونہی بادلوں میں بھٹکتا رہا
دل اپنے تسلسل سے دھڑکتا رہا
پلکیں کوئی خواب بگھو نہ پائی
آنکھیں جی بھر کے رو نہ پائی

اتنی حسین بارش میں
آج پہلی بار ایسا ہوا
کہ قوس و قزح کی دھنک
چہرے پر بکھر نہ سکی
لہجوں کی کھنک
آنکھوں میں چمک نہ سکی
بس
اک منجمد سی بے بسی ہے
جو اب کچھہ نہیں مانگتی
اتنی حسین بارش کی ایک بوند بھی نہیں

Rate it:
Views: 801
26 Jan, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL