اداس لڑکی

Poet: Fakhira Batool By: Shazia Hafeez, Attock

اداس لڑکی
جو بن پڑے تو
یہ خود سے کہنا کبھی تو جاناں
کہ تم کو آتی ہے یاد اب بھی
وہ ایک سندر، اداس لڑکی
وہ کھوئی کھوئی سی آنکھوں والی
وہ الجھی الجھی سوچوں والی
وہ جھوٹی مسکان کو لبوں پر سجانے والی
وہ اپنے بارے میں دھیرے دھیرے سے تم کو سب کچھ بتانے والی
وہ بات بے بات، روٹھ کر مان جانے والی
کبھی کبھی تو حساب وحد سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے آنے والی
ستانے والی منانے والی
وہ ایک سندر اداس لڑکی
 

Rate it:
Views: 1490
23 Jun, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL