اداس مت ھونا

Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSA

مجھے پاس اپنے نہ پاؤ اگر
تو اداس مت ھونا
راہ حیات میں مٹ جاؤں اگر
تو اداس مت ھونا

میں یہیں کہیں تیرے پاس ھوں
میری خشبؤ سے تجھکو پتہ چلے
میں دکھ بساط میں سمٹ جاؤں اگر
تو اداس مت ھونا

تیرے بستر کی ہر اک شکن
میرے قرب کے لمحوں کی رازداں
تیری یادوں میں کہیں بھٹک جاؤں اگر
تو اداس مت ھونا

تیری چوڑیوں کی کھنک اگر
جو ستائے تجھ کو رات بھر
اور تیری پائل دل جلائے اگر
تو اداس مت ھونا

میری ہستی بکھرے ھواؤں میں
میرا نام و نشاں تجھے نہ ملے
میں غمؤں کی صلیب پہ لٹک جاؤں اگر
تو اداس مت ھونا

Rate it:
Views: 1714
02 Mar, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL