اداسی طبیعت پہ چھا جائے گی

Poet: Jiger Muradabadi By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

اداسی طبیعت پہ چھا جائے گی
اُنہیں جب میری یاد آ جائے گی

شبِ غم کرشمے دِکھا جائے گی
کمی آنسوؤں کی رُلا جائے گی

میرے بعد ڈھونڈو گے میری وفا
میرے ساتھ میری وفا جائے گی

مجھے اُس کے در پر ہے مرنا ضرور
میری یہ ادا اُس کو بھا جائے گی

Rate it:
Views: 685
05 Jul, 2009