Add Poetry

ادھر بھی ہے اُدھر بھی

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

اب شوقِ ملاقات ادھر بھی ہے اُدھر بھی
اشکوں کی یہ برسات ادھر بھی ہے اُدھر بھی

اب روز ملاقات کی خواہش ہوئی پیدا
سینے میں لگی آگ ادھر بھی ہے اُدھر بھی

مٹی کے بنے لوگ ہیں ہم ٹوٹ نہ جائیں
ہاں تیز یہ برسات ادھر بھی ہے اُدھر بھی

قسمت میں لکھا ہوگا تو مل جائیں گے اک دن
امیدِ ملاقات ادھر بھی ہے اُدھر بھی

انجان ہوئے ہم سے کیوں اتنا بھی نہ سوچا
یادوں کی حسیں رات ادھر بھی ہے اُدھر بھی

ایسے مرے جذبات سے کھیلا ہے انھوں نے
بدنام مری ذات ادھر بھی ہے اُدھر بھی

ہوتی ہے زمیں تنگ یہاں چل اور کہیں ارشیؔ
اللہ کی یہی ذات ادھر بھی ہے اُدھر بھی
 

Rate it:
Views: 786
27 Nov, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets