ارادہ
Poet: UA By: UA, Lahoreآپ یہ ارادہ دوبارہ نہ کیجئیے گا
قصد نقل مکانی خدارہ نہ کیجئے گا
ہم کو بھلا کے چین سے جینا محال ہے
خود پہ یہ تم آپ خدارہ نہ کیجیئے گا
جاؤ مگر ہماری یادیں ساتھ ہی رکھنا
ہم دل سے جدا ہوں یہ گوارہ نہ کیجئے گا
رکھنا ہمارا عکس نگاہوں کے سامنے
جب تک نہ بڑھے یاد نظارہ نہ کیجئے گا
عظمٰی یہ خوش گمانیاں کوئی خواب تو نہیں
جب تک یقیں نہ آئے اشارہ نہ کیجئے گا
More General Poetry






