Add Poetry

ارادے

Poet: Salyana By: Mehr Muhammad Asif Salyana, Jhang

میں اک مسافر ہوں
اڑ رہا ہوں
ہوا کی لہروں کےساتھ ساتھ میں کھو گیا ہوں
شکستہ پل کی شکست کل کی
تلخ حقیقت میں کھو گیا ہوں
میں جانتا ہوں
میرے ارادے
میری حقیقت کو توڑ دیں گے
مجھے تڑپتا ہی چھوڑ دیں کے
مگر یہ کیا کہ
میرے ارادے ہی مجھ کوچھوڑیں
مجھے ہی توڑیں
میرے لہو کی ہر ایک بوند کو نچوڑیں
یہ نا ممکن ہے
یہ کیوں نا ممکن ہے
کہ ان ارادوں میں جستجو ہے
میری حقیقت میرا جنوں ہے
میری محبت میرا لہو ہے
کہ زندگی کی یہ آرزو ہے
تجھے ہی پانے کی جستجو ہے
کہ ان ارادوں میں تو ہی تو ہے

Rate it:
Views: 965
27 Mar, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets