ارے جاتےجاتے

Poet: majassaf imran By: majassaf imran, gujrat

ارے جاتے جاتے مجھے کوئی تو نام دیے جاتے
سَوا رُونے کے مجھے کوئی اور تو کام دیے جاتے

تیرے عشق میں ہمیں شُہرت ملی بَس بے وفا
جانے والے جاتے جاتے کوئی نفیس مُقام دیے جاتے

برسوں سے تجھے چاہا تھا،تھی اس بات کی تجھے خبر
اُٹھتے وقت مِحفل سے اک تصویر ہی انعام دیے جاتے

تجھے بے وفا جانو یا عِشق کا امتحان سمجھوں اِسے
کیا تھی جلدی جاتے جاتے مُجھے میرےارمان دیےجاتے

کُچھ دن جو رکھا تھا بَنا کے مجھےگَلےکےہار کی مَاند
کہاں سمبھالوں گا اُسےجاتے جاتےاپنا اِحسان لیے جاتے

دے کےہاتھ میرے ہاتھ میں بہت قسمیں کھائی تھیں
ارےنادان جاتے جاتے وہ نفیس قَسمیں وہ قُرآن لیے جاتے۔

Rate it:
Views: 347
16 Jan, 2016
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL