اس ایک قطرے کا دریا پر انکشاف بھی کر

Poet وشمہ خان وشمہ Submitted by وشمہ خان وشمہ
Text size

اس ایک قطرے کا دریا پر انکشاف بھی کر
مجھے پہن توں میرے دل میں اعتکاف بھی کر

مجھے پسند کیا ہے تو اعتراف بھی کر
یہ گرد آئینہ دست نہیں صاف بھی کر

میرے لئے توں زمانے سے اختلاف بھی کر
نکل عدم سے ذرا خود سے انحراف بھی کر

اسی چراغ کا پر عمر بھر طواف بھی کر
کبھی تو بات کوئی ضبط کے خلاف بھی کر

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied