اس جہاں میں نہیں کوئی تم سا جاناں
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara اس جہاں میں نہیں کوئی تم سا جاناں
 ہے تمہی سے میرے عشق کی ابتدا جاناں
 
 بٹھا دیتی ہیں میری گفتار پہ یہ پہرے
 تیری شوخیاں دیتی ہیں میرے جذبوں کو ہوا جاناں
 
 کیسے کہہ دوں کہ محبت ہے مجھے تم سے
 ڈرتا ہوں تو کہیں ہو جائے نہ خفا جاناں
 
 دیوانہ ہوں میں فقط اک تیرے تبسم کا
 مدہوش کر دیتی ہے تیری زولفوں کی گھٹا جاناں
 
 میرے سینے میں ہے موجزن جذبوں کا بحر
 اور میرے ہونٹوں پہ ہے چپ کی ردا جاناں
 
 مل جائے ہمیں بھی کوئی چاہنے والا واجد
 کرنا دل سے تم بھی یہی دعا جاناں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 