اس سے کہہ دو

PoetIshraq Jamal Ashar Chishti Submitted byIshraq Jamal Ashar Chishti
Text size

اس سے کہہ دو میرے خوابوں میں وہ آیا نہ کرے
میری بے نور نگاہوں میں سمایا نہ کرے

دل میں اسطرح بسا ہے کہ نکلتا ہی نہیں
اس کو سمجھاؤ کہ اسطرح ستایا نہ کرے

آج کے بعد میں اس راہ سے نہیں گزرونگا
اس سے کہہ دو وہ اب خار بچھایا نہ کرے

اسکا بخشا ہوا ہر زخم ہرا ہے اب تک
اس سے کہہ دو کہ وہ اب تیر چلایا نہ کرے

عشق کی آگ میں پہلے ہی سلگتا ہے اشہر
جلنے والوں کو وہ اب اور جلایا نہ کرے

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied