کیا جانیں کیا سوچتی رہتی ہیں یہ اسکی آنکھیں
کیا جانیں کس کھوج میں لگی ہیں یہ اسکی آنکھیں
کسی نہ کسی گہری سوچ میں ڈوبی اسکی آنکھیں
جاگتے میں سوئی سوئی سوتے میں جاگتی آنکھیں
بہت حسین بہت معصوم یہ جَھکی جَھکی سی آنکھیں
کیا جانیں کس کا پوچھتی ہیں خاموش بولتی آنکھیں
کیا جانیں کیا سوچتی رہتی ہیں یہ اسکی آنکھیں
کیا جانیں کس کھوج میں لگی ہیں یہ اسکی آنکھیں