اسد کو تیرے پیار نے سب عزت بخشی ھے
Poet: Asad By: Asad, mpkدل چیر کر رکھ دینے سے تمہارا کیا مطلب
کیا کوئی خانہ خرابی ھے اعتبار کی
ہمین چھوڑنے سے بیشتر ایک نظر دیکھو
کہ حسرت کوئی باقی نہ رھے دیدار کی
مرجھائے ہوے پھولون سے فقط اتنا کہنا ھے
کہ وہ گھڑی دور نہین گلشن بہار کی
تیرے بغیر یہ زندگی ہتاش سی لگتی ھے
تیرے بغیر حالت خستہ ھے دل بے قرار کی
اسد کو تیرے پیار نے سب عزت بخشی ھے
اب اسے ضرورت نہیں سارے سنسار کی
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






