اسرارِ پیدا
Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی صورتِ فولاد
ناچیز جہانِ مہ و پرویں ترے آگے
وہ عالم مجبور ہے‘ تو عالمِ آزاد
موجوں کی تپش کیا ہے‘ فقط ذوقِ طلب ہے
پنہاں جو صدف میں ہے وہ دولت ہے‘ خداداد
شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا
پر دم ہے اگر تو تو نہیں خطرۂ افتاد
More General Poetry






